قطر نے80ممالک کے لئے ویزہ فری اسکیم متعارف کرادی

قطر نے80ممالک کے لئے ویزہ فری اسکیم متعارف کرادی
قطر نے80ممالک کے لئے ویزہ فری اسکیم متعارف کرادی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر نے 80ممالک کے لئے ویزہ فری سکیم متعارف کرادی ، اسکیم میں یورپی یونین، مغربی ممالک، لاطینی امریکہ اور ایشائی ممالک شامل ہیں ، ویزہ فری سکیم قطر کو خطے کا آزاد ترین ملک بنا دے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے 80کے قریب ممالک کے لئے ویزہ فری سکیم متعارف کرادی، اسکیم میں شامل ممالک کے شہریوں کوصرف اپنامستندپاسپورٹ دکھاناہوگا،پہلے سے ویز افری6خلیجی ممالک کے علاوہ لبنان واحدعرب ملک ہے جسے سکیم میں شامل کیاگیا۔ واضح رہے کہ قطرنے3اگست کوغیرملکیوں کوپہلی بار شہریت دینے کااعلان بھی کیاتھا۔ قطری حکام کے مطابق ویزا فری اسکیم قطرکوخطے کاآزادترین ملک بنادے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، 3کشمیری شہید

غیر جانبدار تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میںعرب اتحاد کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے بعد دوحہ سفارتی طور پر تنہا تھا مگر اس پالیسی کے بعد قطر کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں واضح بہتری آسکتی ہے۔

مزید : عرب دنیا