شہر قائد میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن ،چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈکامدرسہ سیل،7طلباگرفتار

شہر قائد میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن ،چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر ...
شہر قائد میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن ،چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈکامدرسہ سیل،7طلباگرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈکا مدرسہ سیل کرکے 7طلبا کو گرفتار کر لیا۔

نواز شریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مان لیا لیکن عوام نے نہیں مانا :طلال چودھری

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مدرسہ سیل کردیا ،ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مدرسہ قاری شاکر کا ہے جوکہ شہید ایس ایس پی (سی آئی ڈی )چوہدری اسلم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ملزم ہے جبکہ پولیس نے مدرسے سے 7طلبا کو بھی حراست میں لیا ہے،جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید : کراچی