نوازشریف کا راولپنڈی میں ہی پہلا پڑاﺅ ڈالنے کا امکان

نوازشریف کا راولپنڈی میں ہی پہلا پڑاﺅ ڈالنے کا امکان
نوازشریف کا راولپنڈی میں ہی پہلا پڑاﺅ ڈالنے کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کے راولپنڈی میں پہلے پڑاﺅ کا امکان نظر آرہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا قافلہ انتہائی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہاہے اور ابھی ابھی راولپنڈی میں داخل ہواہے ،ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف ضلع کچہری میں خطاب کے بعد راولپنڈی پنجاب ہاوس میں پڑاﺅ ڈالیں گے ۔یہ فیصلہ قافلے کی سست رفتاری کے باعث کیا گیاہے جبکہ اس سے قبل نوازشریف کی جانب سے پہلا پڑاﺅ جہلم میںڈالنے کا امکان تھا ۔راولپنڈی پنجاب ہاوس کو خالی کروالیا گیاہے اور انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیاہے ۔نوازشریف کا قافلہ پانچ کلومیٹر طویل ہے۔

مزید : اسلام آباد