عراق، فوجیوں کے قتل کے مرتکب 27مجرموں کو سزائے موت

عراق، فوجیوں کے قتل کے مرتکب 27مجرموں کو سزائے موت
عراق، فوجیوں کے قتل کے مرتکب 27مجرموں کو سزائے موت

  

بغداد(صباح نیوز) عراق میں فوجیوں کے قتل کا الزام میں 27ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی۔

افغان طالبان ہیروئن کی تجارت سے اربوں ڈالر کما رہے ہیں :امریکی حکام

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق عراقی عدالت نے سیکڑوں زیر تربیت فوجی اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 27 ملزمان کو سزائے موت دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔یہ ملزمان3 برس پہلے فوج کے زیر تربیت سیکڑوں نوجوانوں کے قتل عام میں ملوث پائے گئے تھے۔واضح رہے کہ 2014 میں داعش نے تکریت ایئر اکیڈمی پر حملہ کرتے ہوئے فوج میں بھرتی کے خواہش مند 1700 نوجوانوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی