نوازشریف کے قافلے میں کس طرح کے لوگ شامل ہیں ؟سہیل وڑائچ نے بتا دیا

نوازشریف کے قافلے میں کس طرح کے لوگ شامل ہیں ؟سہیل وڑائچ نے بتا دیا
نوازشریف کے قافلے میں کس طرح کے لوگ شامل ہیں ؟سہیل وڑائچ نے بتا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے میں ابھی تک زیادہ تعداد ویسٹ کوٹ پہنے گاڑیوں والے افراد کی نظر آ رہی ہے جبکہ اس میں جینز کی پینٹ والے اور ٹوٹی جوتی والے لوگ ابھی نظر نہیں آ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کارپوریٹ مڈل کلاس  طبقہ نوازشریف سے علیحدہ ہو کر تحریک انصاف کے ساتھ شامل ہو گیا ہےجبکہ چھوٹے کاروبار والے نوازشریف کے ساتھ ہیں تاہم قافلہ جی ٹی روڈ پر آئے گا تو پتہ چلے گا کہ کس طرح کے عوام کا اضافہ ہوتاہے ۔ان کا کہناتھا کہ جب بینظر بھٹو شہید قافلے کی صورت میں نکلتی تھیں تو لوگ الٹے چلتے تھے کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کو مل جائے اور جب ہجوم گزر جاتاتھا تووہاں لوگوں کی ٹوٹی ہوئی جوتیاں رہ جاتی ہیں جوکہ کسی کے پاﺅں کے نیچے یا پھر تیزچلنے کے باعث ٹوٹ جاتی تھیں ۔نوازشریف کے قافلے میں یہ والے لوگ نظر نہیں آ رہے ،اگر یہ طبقہ نوازشریف کے ساتھ شامل ہو گیا تو پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مڈل کلا س تو گزشتہ تیس اور پینتیس سالوں سے نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ووٹ دیتی آرہی ہے آج بھی وہی لوگ اپنے لیڈر کے ساتھ نکلے ہیں ۔

مزید : قومی