نواز شریف قوم کے دلوں کا حکمران ،چوتھی مرتبہ بھی وزیر اعظم منتخب ہو گا ،تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے :ملک شکیل اعوان

نواز شریف قوم کے دلوں کا حکمران ،چوتھی مرتبہ بھی وزیر اعظم منتخب ہو گا ،تحریک ...
نواز شریف قوم کے دلوں کا حکمران ،چوتھی مرتبہ بھی وزیر اعظم منتخب ہو گا ،تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے :ملک شکیل اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شکیل اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمارے دلوں کا حکمران ہے ،سپریم کورٹ سے وزیر اعظم کی نااہلی کا فیصلہ پوری قوم  ماننے کے لئے ہی تیار نہیں ،عمران خان کے ارد گرد سارے چور اور ڈاکو ہیں ،انہیں اگلے انتخابات میں تو امیدوار بھی نہیں ملیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق راوپنڈی  میں سابق وزیر اعظم نواز شریف  کے قافلے  کا استقبال کرنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد کے ہمراہ مسلم لیگ نون کے رہنما  ملک شکیل اعوان کا روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راولپنڈی نے  اپنے قائد کے جس فقید المثال استقبال کی تیاریاں کی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ،نواز شریف اس ملک کے نوجوانوں کی امید ہیں ،انہوں  نے اس ملک کی ترقی کے دروازے کھولے ہیں ،نواز شریف نے قانون کی حکمرانی کے لئے اپنے خلاف ہونے والا فیصلہ بھی قبول کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیا لیکن اس ملک کے عوام اس فیصلے کو مانیں گے اور نہ ہی مانا ہے ،اس نا اہلی کو قوم مانتی ہی نہیں ،ہم نظر ثانی کی اپیل میں جا رہے ہیں ،فل کورٹ بنچ سے نواز شریف بحال ہو گا اور آئندہ انتخابات میں چوتھی مرتبہ بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم منتخب ہو گا اور ہم اسی راستے سے اپنے قائد کو واپس لے کر آئیں گے ۔ملک شکیل اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان  نے 2013 میں قوم کی آنکھوں میں دھول جھولی تھی ،اس نے کہا تھا کہ نوجوانوں کے لئے پارٹی بنائی ہے ،نوجوان اسمبلیوں میں ہوں گے ،ریڑھی والے اسمبلی میں ہوں گے ،قوم عمران خان کے دھوکے کا شکار ہوئی ،آج عمران خان سے قوم پوچھتی ہے کہ تمہارے  ارد گرد لوٹے جمع ہیں یہ تو سارے کہ سارے ڈاکو ہیں ،عمران خان نے ساری گندگی اپنے گرد جمع کر کے قوم اور نوجوانوں سے دھوکہ کیا ،قوم اب بیدار ہو چکی ہے ،قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف حق سچ کی بات کرتی ہے ،انہیں کامیابی تو دور کی بات ہے 2018 کے انتخبات میں تحریک انصاف کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے ۔ 

مزید :

راولپنڈی -