ٹی وی چینلز کی نشریات میں خلل اور تعطل پر فوری کارروائی کی جائے گی،پیمرانے کیبل آپریٹرز کو خبر دار کر دیا

ٹی وی چینلز کی نشریات میں خلل اور تعطل پر فوری کارروائی کی جائے گی،پیمرانے ...
ٹی وی چینلز کی نشریات میں خلل اور تعطل پر فوری کارروائی کی جائے گی،پیمرانے کیبل آپریٹرز کو خبر دار کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے تاہم دوسری جانب پیمرا بھی میدان میں آ گیاہے اور اس نے تمام ٹی وی چینلز کو انتہائی اہم ہدایات جاری کر دیں ہیں ،پیمرا نے ٹی وی چینلز کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹی وی چینلز کی نشریات میں خلل اور تعطل پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ قوانین کی پاسداری نہ کرنیوالے کیبل آپریٹرزکیخلاف سخت کارروائی ہوگی، تمام کیبل آپریٹرز پیمرا قوانین کی پاسداری کریں ،کیبل آپریٹرزغیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں، ٹی وی چینلز کی نشریات میں خلل اور تعطل پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔

مزیدپڑھیں:نوازشریف کا قافلہ رواں دواں،تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی