یاسمین راشد کی عمران خان سے ملاقات، این اے 120کی انتخابی مہم پر صلاح مشورے

یاسمین راشد کی عمران خان سے ملاقات، این اے 120کی انتخابی مہم پر صلاح مشورے
یاسمین راشد کی عمران خان سے ملاقات، این اے 120کی انتخابی مہم پر صلاح مشورے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم کے قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں ہے جبکہ اسی دوران این اے 120سے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے بنی گالہ پہنچ گئی ہیں ، دونوں کے درمیان ملاقات میں انتخابی مہم پر صلاح مشورے ہوئے جبکہ عمران خان نے انتخابی مہم میں لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی ۔

سابق وزیر اعظم کی ریلی کے دوران ہیلی کاپٹر سے پمفلٹ گرائے گئے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور کی جانب روانہ ہو چکے ہیں ا ور وہ جی ٹی روڈ کو اپنے سیاسی پاور شو کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 120کو اپنا سیاسی ہدف بنا لیا اس حوالے سے صلاح مشورے اور انتخابی مہم بھی جاری ہے جبکہ اس حلقے سے تحریک انصاف کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے میں کئی روز مصروف رہنے کے بعد عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچ گئیں۔ ملاقات میں جہانگیر ترین اور شفقت محمود بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان کو این اے 120 میں انتخابی مہم سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم جاری رکھیں، میں جلد لاہور آو¿ں گا اور حلقہ این اے 120 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کروں گا۔

مزید : اسلام آباد