کمیٹی چوک میں نوازشریف کے ریلی کے شرکاءسے خطاب کیلئے سٹیج تیار ،سب سے بڑی تصویر حنیف عباسی کی لگائی گئی

کمیٹی چوک میں نوازشریف کے ریلی کے شرکاءسے خطاب کیلئے سٹیج تیار ،سب سے بڑی ...
کمیٹی چوک میں نوازشریف کے ریلی کے شرکاءسے خطاب کیلئے سٹیج تیار ،سب سے بڑی تصویر حنیف عباسی کی لگائی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ لاہور کے سفر پر رواں دواں ہے اور سست رفتاری کے باعث پہلا پڑاﺅ جہلم کی بجائے راولپنڈی پنجاب ہاﺅس میں ہی ڈالنے کافیصلہ کیا گیاہے تاہم کمیٹی چوک میں نوازشریف کے کارکنوں سے خطاب کیلئے سٹیج تیار کر لیاہے جبکہ دیگر انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی چوک پر انتہائی خوبصورت اور بڑا سٹیج تیار کر لیا گیاہے جس پر کچھ دیر بعد نوازشریف شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ہوئے دکھائی دیں گے ،سٹیج پر پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سمیت مقامی رہنماﺅں کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں تاہم اس پر حنیف عباسی کی تصویر سب بڑی لگائی گئی ہے ،جو کہ دور سے ہی انسان بآسانی دیکھ سکتاہے ۔سٹیج کے اردگرد انتہائی سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔کمیٹی چوک سے شیخ رشید کی لال حویلی کا راستہ صرف تین سے چار منٹ کاہے ۔سٹیج پر نوازشریف اور شبہازشریف کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہے ۔

مزید : قومی