اسرائیل ،عدالت نے16سالہ فلسطینی بچے کو 3ماہ قید کی سزاکا حکم دیدیا

اسرائیل ،عدالت نے16سالہ فلسطینی بچے کو 3ماہ قید کی سزاکا حکم دیدیا
اسرائیل ،عدالت نے16سالہ فلسطینی بچے کو 3ماہ قید کی سزاکا حکم دیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

رام اللہ (یوا ین پی)اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے 16سالہ فلسطینی بچے کو 3ماہ قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔

شمالی کوریا نے دھمکی دی تو اسے آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت کی طرف سے عناتا قصبے کے رہائشی 16 سالہ نور کاید عیسی کو بدنام زمانہ عوفرجیل منتقل کردیا گیا ہے۔ کلب برائے اسیران کے وکیل محمود الحلبی نے بتایا کہ نور کاید عیسی کی یہ دوسری بار گرفتاری ہے، اس سے قبل وہ4 ماہ تک اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کاٹ چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نور کاید عیسی پر اسرائیلی پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اسی الزام کے تحت اسے 3ماہ کے لیے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی