سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کو طلاق دینا باکسر عامر خان کو بے حد مہنگا پڑگیا، ان کا کیریئر۔۔۔

سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کو طلاق دینا باکسر عامر خان کو بے حد مہنگا پڑگیا، ان ...
سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کو طلاق دینا باکسر عامر خان کو بے حد مہنگا پڑگیا، ان کا کیریئر۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیوی کو طلاق دینا مہنگا پڑ گیا ہے، ان کا کیریئر ہی داﺅ پر لگا گیاہے۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق پروفیشنل باکسر کارل فروچ نے کہا ہے کہ ”عامر خان کا اپنا گند ٹوئٹر پر دھونا اور انتھونی جوشوا کو بلا تحقیق الزامات کا نشانہ بنانا قطعی درست عمل نہیں تھا۔ اس چیز نے ان کے کیریئر کو خاتمے سے دوچار کر دیا ہے۔“

عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم شادی سے پہلے کیسی دکھتی تھیں؟ تصویر دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

کارل کا کہنا تھا کہ ”عامر خان اس معاملے میں تمام حدیں پارکر گیا ہے۔ اسے پہلے انتھونی جوشوا کے فریال کے ساتھ تعلق کی تحقیق کرنی چاہیے تھی اور پھر اس کا نام لینا چاہیے تھا۔ اب جب تک وہ اپنے اس الزام کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں لاتا تب تک انتھونی ہر جگہ اس کا تمسخر اڑاتا پھرے گا۔ میرے خیال میں اب عامر خان کے کیریئر کا اختتام ہو چکا ہے۔“

مزید : برطانیہ