مسلم لیگ(ن) کے مخالف میڈیا ہاﺅسز پر حملے نہ کریں ، کردار کشی ہماری روایت نہیں، مریم نوازکا کارکنوں کے نام پیغام

مسلم لیگ(ن) کے مخالف میڈیا ہاﺅسز پر حملے نہ کریں ، کردار کشی ہماری روایت ...
مسلم لیگ(ن) کے مخالف میڈیا ہاﺅسز پر حملے نہ کریں ، کردار کشی ہماری روایت نہیں، مریم نوازکا کارکنوں کے نام پیغام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کو پارٹی کے مخالف پروپیگنڈا کرنے والے میڈیا ہاﺅسز کے خلاف حملوں سے باز رہنے کی ہدایت کردی ہے اور انہیں کہا ہے کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے۔

کمیٹی چوک میں نوازشریف کے ریلی کے شرکاءسے خطاب کیلئے سٹیج تیار ،سب سے بڑی تصویر حنیف عباسی کی لگائی گئی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سپورٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنی  جماعت کے مخالف میڈیا ہاﺅسز پر حملے اور ان اداروں کے رپورٹرز سے بدتمیزی نہ کریں کیوں کہ یہ نہ تو ہماری روایات ہیں اور نہ ہی نواز شریف کی میراث ، اس لئے کسی بھی چینل کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کی ریلی کے دوران مسلم لیگ(ن) کے کارکنا ن کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرز کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جس کے بعد میڈیا پر لیگی کارکنان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں