وزیراعظم کی نشست پارٹی کی ہے،جماعت جب کہے گی چھوڑدوں گا:شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم کی نشست پارٹی کی ہے ،پارٹی جب مجھے کہے گی چھوڑ دوں گا۔
نوازشریف کے قافلے میں کس طرح کے لوگ شامل ہیں ؟سہیل وڑائچ نے بتا دیا
نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرا م’’ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ نوازشریف نے چلتے ہوئے کہا کہ میں فل ٹرم کیلئے وزیراعظم رہوں ،جی ٹی روڈ مارچ پارٹی کی خواہش پر کیا جارہاہے کیونکہ پارٹی نے بذریعہ جی ٹی روڈ جانے پر اصرار کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62,63میں بہت ابہام ہے اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اگر اس آئین کو پورے ملک پر لاگو کیا جائے تو شاید کوئی بھی اس قانون پر پورا نہیں اتر سکے گا جبکہ عوام نے عدالت کے فیصلے کوقبول نہیں کیا اور فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دیں گے۔وزیرا عظم کا مزید کہناتھا کہ آف شور کمپنی بنانا جر م نہیں جبکہ میری کوئی آف شور کمپنی یا بیرون ملک اثاثہ نہیں ہے،حکومت قانون لائی ہے جس کے تحت آف شور کمپنیاں ڈکلیئرڈ کرنا پڑیں گی ۔