بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی

بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی
بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ دلیپ کمار کی طبیعت کافی بہتر ہو گئی ہے اورانھیں ڈاکٹرز نے آج ایک ہفتہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کے ہمراہ ہسپتال سے گھر شفٹ ہو گئے ہیں ۔


بھارتی نجی ٹی وی چینل’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار دلیپ کمار مشہور لیلا وتی ہسپتال میں ایک ہفتہ زیر علاج رہنے کے بعد اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں ،94سالہ بھارتی اداکار دلیپ کمار کو گردے اور ڈی ہائیڈ ریشن کے امراض کے سبب گذشتہ ہفتے لیلا وتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔دلیپ کمار کے آفیشل اکاؤنٹ سے ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ٹویٹ کیاہے کہ دلیپ کمارلیلاوتی اسپتال میں ڈاکٹرنیتن گوکھلے،ڈاکٹرارون شاہ،ڈاکٹرایس ڈی باپت اور ڈاکٹرآرسی شرما کے زیرعلاج رہے۔سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور ڈاکٹرز نے آج انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ انھوں نے دلیپ کمار کے تمام چاہنے والوں اور دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی جانب سے بھرپورخیال رکھنے پر بھی اظہار تشکر کیا ۔

ہسپتال سے ڈسچارج کے بعد وہیل چیئر پر بٹھا کر انہیں ہسپتال کے مین گیٹ تک لایا گیا جہاں ان کے درجنوں پرستار بھی جمع ہو گئے۔واضح رہے کہ دلیپ کمار کو گذشتہ بدھ کو خرابی صحت کی بنا ء پر لیلا وتی ہسپتال میں لایا گیا جہاں ان کے کئی ٹیسٹ کئے گئے ،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دلیپ کمار کو کئی بار اسی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی دلیپ کمار کے دائیں پاؤں میں سوجن اور بخار کی شکایت کے بعد انہیں لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔

مزید :

تفریح -