یمن ،سیکورٹی چیک پوائنٹ پر خودکش حملہ،2 فوجی ہلاک ، 24 زخمی
عدن(آئی این پی)یمن میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2فوجی ہلاک اور 24زخمی ہوگئے ۔
اسرائیل ،عدالت نے16سالہ فلسطینی بچے کو 3ماہ قید کی سزاکا حکم دیدیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے ابین میں مرکزی شاہراہ پر واقع سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ آور آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے باعث2فوجی ہلاک اور24 زخمی ہوگئے ہیں۔جائے وقوعہ یمنی فوج کی 103 ویں بریگیڈ کے اسمبلی پوائنٹ کے نزدیک واقع ہے ،واضح رہے کہ اس بریگیڈ کو حال ہی میں القاعدہ کے خلاف 2 جنوبی صوبوں شبوہ اور ابین میں جاری بڑی کارروائی میں حصہ لینے کے جنوبی شہر عدن سے اس علاقے میں منتقل کیا گیا ہے۔