نریندر مودی کی پاکستانی بہن، وہ خاتون جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

نریندر مودی کی پاکستانی بہن، وہ خاتون جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں
نریندر مودی کی پاکستانی بہن، وہ خاتون جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے شاید ہی کوئی پاکستانی اچھے جذبات رکھتا ہو لیکن ایک پاکستانی خاتون ایسی بھی ہیں کہ جو گزشتہ 20 سال سے نریندر مودی کی بہن بنی ہوئی ہیں اور باقاعدگی سے انہیں راکھی بھی باندھتی ہیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق قمر محسن شیخ نامی خاتون شادی کے بعد پاکستان سے بھارت منتقل ہو گئی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی بار نریندر مودی کو راکھی اس وقت باندھی جب وہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ایک عام کارکن تھے۔ انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ”پہلی بار میں نے نریندر بھائی کو راکھی باندھی تو وہ محض ایک عام کارکن تھے۔ انہوں نے بہت سخت محنت کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج وہ ملک کے وزیراعظم بن چکے ہیں۔ میں سمجھ رہی تھی کہ اب نریندر مودی بہت مصروف ہوگئے ہیں لیکن دو دن قبل انہوں نے فون کیا اور راکھی کے بارے میں بات کی تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔“

’مجھے بتایا گیا تمہیں عرب میں فروخت کیا جائے گا ‘جب گاہکوں کا دل تم سے بھر گیا تو اور لوگ استعمال کریں گے اور بلاآخر لٹیروں کے سامنے ۔۔۔اغواکاروں کے چنگل سے رہائی پانے والی نوجوان یورپی لڑکی نے رونگٹے کھڑے کر دینے والی تفصیلات بتا دیں

واضح رہے کہ رکھشا بندھن، جسے عام الفاظ میں صرف راکھی بھی کہا جاتا ہے، بھارت میں ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس تہوار پر بہنیں اپنے بھائیوں کی حفاظت کے لئے ان کے بازو پر راکھی باندھتی ہیں۔ بھارت کے علاوہ نیپال اور بھوٹان میں بھی یہ روایت مقبولیت رکھتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی