ناراضگی رنگ لے آئی، دانیال عزیز کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز کی وفاقی وزیر نہ بنانے پر ناراضگی کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی کابینہ میں 2وزراءاور2وزرائے مملکت کل (جمعرات) اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، حلف اٹھانے والے وزراءمیں دانیال عزیز سمیت4مزید افراد اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
مسلم لیگ(ن) کے مخالف میڈیا ہاﺅسز پر حملے نہ کریں ، کردار کشی ہماری روایت نہیں، مریم نوازکا کارکنوں کے نام پیغام
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز کی پارٹی قیادت سے ناراضگی رنگ لے آئی اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے دانیال عزیز کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا ہے ، دانیال عزیز سمیت کل چار وفاقی وزراءاپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت ممنون حسین وزرا سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے۔ دانیال عزیز اور ممتاز تارڑ وفاقی وزرا جبکہ دوستین ڈومکی اور اعجاز شاہ شیرازی وزرائے مملکت کا حلف اٹھائیں گے۔