جو کام میں نہیں کر سکا وہ میرے بیٹے نے کر دیاہے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے والد نے پیغام جاری کر دیا

جو کام میں نہیں کر سکا وہ میرے بیٹے نے کر دیاہے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ...
جو کام میں نہیں کر سکا وہ میرے بیٹے نے کر دیاہے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے والد نے پیغام جاری کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے والد نے کہاہے کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے ،اللہ ایسے بیٹوں کو لمبی زندگی عطا فرمائے جو ملک کی حفاظت کر تے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق علی سلمان کے والد کا کہناتھا کہ جو کام میں نہیں کر سکا وہ میرے بیٹے نے کر دیاہے ،میں بھی فوج میں رہاہوں ،لیفٹیننٹ کرنل ریٹائر ہو ا ،میرا بیٹا اپنے شوق سے فوج میں گیا تھا اور اپنے ملک کی حفاظت کیلئے آپریشنز میں حصہ لیا ۔ان کا کہناتھا کہ انہیں اپنے بیٹے اور پاک فوج پر فخر ہے ۔واضح رہے کہ اپر دیر میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے باعث میجر علی سلمان اور تین فوجی جوان شہید ہو گئے ۔

مزید : قومی