نواز شریف جس کے کندھے پر ہاتھ رکھیں گے وہ وزیر اعظم بنے گا :خواجہ سعد رفیق

نواز شریف جس کے کندھے پر ہاتھ رکھیں گے وہ وزیر اعظم بنے گا :خواجہ سعد رفیق
نواز شریف جس کے کندھے پر ہاتھ رکھیں گے وہ وزیر اعظم بنے گا :خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف جس کے کندھے پر ہاتھ رکھیں گے وہ وزیراعظم بن جائے گا ، جو بھی وزیراعظم بنا اس کی مدت پوری کرائیں گے ۔

مسلم لیگ(ن) کے مخالف میڈیا ہاﺅسز پر حملے نہ کریں ، کردار کشی ہماری روایت نہیں، مریم نوازکا کارکنوں کے نام پیغام
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ آج پتہ چل گیا شیر کون ہے لیکن ہم نواز شریف کا فیصلہ قبول نہیں کرتے،عوام ووٹ دیتے ہیں اور وہ گھر بھیج دیتے ہیں مگر نوازشریف ایک بار پھر آئیں گے اور چھا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے اورسازشیں شروع نہ ہوتیں تو سی پیک 2سال آگے ہوتا،کوئی ادارہ سازش نہیں کررہااورہم نے کسی ادارے سے نہیں لڑنا جبکہ ہم خیبر پختونخوا میں حکومت بنا سکتے تھے لیکن نہیں بنائی۔پاکستان کاسب سے بڑاشہرکراچی مقتل گاہ بناہواتھا لیکن اب 2017کاپاکستان 2013سے بہترہے۔

مزید :

قومی -