لاہورہائیکورٹ نے4 ہزار سے زائد پرانے ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا

لاہورہائیکورٹ نے4 ہزار سے زائد پرانے ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کے نوٹیفکیشن کو ...
لاہورہائیکورٹ نے4 ہزار سے زائد پرانے ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے4 ہزار سے زائد پرانے ایجوکیٹرز کی برطرفیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز سے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

نواز شریف جس کے کندھے پر ہاتھ رکھیں گے وہ وزیر اعظم بنے گا :خواجہ سعد رفیق

جسٹس مدثر خالد عباسی نے یہ حکم توفیق الرحمن اوردیگر اساتذہ کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کسی قانونی جواز کے بغیر کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ایجوکیٹرز کو نوکریوں سے برطرف کر کے نئی بھرتیوں کے لئے اسامیاں مشتہر کر دیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت روزگار کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،حکومتی ایماءپرتجربہ کار اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کر کے نئی بھرتیاں سیاسی مفادات کے لئے کی جا رہی ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پرانے اور تجربہ کار اساتذہ کو نوکریوں پر مستقل کرنے اور بحال کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے پرانے ایجوکیٹرزکی برطرفیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز سے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور