پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلاءکی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا

پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلاءکی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا
پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلاءکی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلاءکی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا، وائس چیئرمین احسن بھون نے پنجاب بار کونسل کو ذمہ دار وکلا ءکے خلاف کاروائی کی سفارش کردی۔

نواز شریف جس کے کندھے پر ہاتھ رکھیں گے وہ وزیر اعظم بنے گا :خواجہ سعد رفیق

ملتان بینچ میں ججز سے بدتمیزی کرنے پر 2وکلا ءکوچیف جسٹس نے شوکاز نوٹسز جاری کئے تو وکلا ءکی بڑی تعداد نے 2 اگست کو چیف جسٹس کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی جس کا پاکستان بار کونسل نے نوٹس لیا ہے، وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل احسن بھون نے وکلا ءپور زور دیا ہے کہ بار اور بنچ کا تقدس محلوظ خاطر رکھا جائے، اپنے اعلامیے میں وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 2اگست کی ہنگامی آرائی وکلا ءبرادری کے لئے بدنامی کا باعث بنی، چند وکلا ءکی ہنگامہ آرائی پوری کمیونٹی کے لئے بدنامی کا باعث بنی، وکلا کی ہنگامہ آرائی بار ایسوسی ایشن اور عدالت کی بے توقیری کے مترادف ہے۔

مزید : لاہور