میاں محمدنواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب

میاں محمدنواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے روکنے کی درخواست پر الیکشن ...
میاں محمدنواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمدنواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے روکنے کے لئے دائردرخواست پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے سے 16اگست تک جواب طلب کرلیاہے۔

نواز شریف جس کے کندھے پر ہاتھ رکھیں گے وہ وزیر اعظم بنے گا :خواجہ سعد رفیق

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے موقف اختیار کیا کہ نااہل وزیراعظم نواز شریف قانون کے تحت پارٹی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے اور نہ قانون کے تحت پارٹی اجلاس میں شامل ہوسکتے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اس معاملہ پر نوٹس لے چکا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میاں محمدنواز شریف کا یہ اقدام الیکشن کمیشن کے رولز کی خلاف ورزی ہے، عدالت الیکشن کمشن کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کرے، عدالت نے درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے 16اگست تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور