پرویز مشرف بھی عدالت پہنچ گئے ،فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

پرویز مشرف بھی عدالت پہنچ گئے ،فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا اقدام ...
پرویز مشرف بھی عدالت پہنچ گئے ،فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق صدر پرویز مشرف نے فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے ڈاکٹر اقرار کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر کے طو رپرکام کرنے سے روک دیا

سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو 12اگست کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی، پر امن جلسے کرنا آئین کے تحت پر شہری کو حق ہے لیکن فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ،عدالت فیصل آباد میں جلسہ سے متعلق پابندی کا حکم کالعدم قرار دے ۔

مزید : لاہور