گوجرنوالہ میں کارکنان اور مقامی رہنماوں کا شدت سے اپنے قائد کا انتظار ،لوگوں پر نوٹوں کی بارش کر کے خوشی کا اظہار کیا

گوجرنوالہ میں کارکنان اور مقامی رہنماوں کا شدت سے اپنے قائد کا انتظار ،لوگوں ...
گوجرنوالہ میں کارکنان اور مقامی رہنماوں کا شدت سے اپنے قائد کا انتظار ،لوگوں پر نوٹوں کی بارش کر کے خوشی کا اظہار کیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی لاہور کے سفر پر رواں دواں ہے لیکن ریلی انتہائی سست رفتاری کا شکار ہونے کے باعث پہلا پڑاﺅ راولپنڈی پنجاب ہاوس میںڈالنے کافیصلہ کیا گیاہے تاہم گوجرانوالہ میں ن لیگی کارکن بے صبری سے اپنے قائد کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں اور سٹیج بھی تیار کر لیا گیاہے جبکہ مقامی رہنماﺅں کی جانب سے شرکاءپر نوٹوں کی بارش بھی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کچھ دیر میں کمیٹی چوک پر ممکنہ طو رپر خطاب کریں گے اور وہ آج کا سفر ضلع کچہری کے بعد پنجاب ہاوس پر ختم کریں گے جس کے بعد کل صبح وہ دوبارہ اپنا جی ٹی روڈ پر سفر شروع کریں گے اور جہلم میں پڑاﺅ ڈالیں گے ۔گوجرانوالہ میں بھی ن لیگی کارکنان اپنے قائد کے انتظار میں بے چین نظر آ رہے ہیں جبکہ جلسے کیلئے سٹیج بھی تیار کر لیا گیاہے ،ن لیگ کے ایم پی اے عمران خالد اور پومی بٹ نے وہاں جمع شرکاءسے اپنی خوشی کا اظہار نوٹوں کی بارش کر کے کیا ۔اس موقع پر انتہائی اونچی آواز میں پارٹی ترانے بھی بجائے جا رہے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی