جونہی عدالت سے درخواست واپس لی حکومت نے دوبارہ دفاتر بند کردیئے ،این جی او کی درخواست پر جواب طلب

جونہی عدالت سے درخواست واپس لی حکومت نے دوبارہ دفاتر بند کردیئے ،این جی او کی ...
جونہی عدالت سے درخواست واپس لی حکومت نے دوبارہ دفاتر بند کردیئے ،این جی او کی درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے این جی اوز کے دفاتر کی بندش کے خلاف دائر درخواست پروزارت داخلہ پنجاب کے ذمہ دار افسر کو تفصیلی جواب سمیت طلب کر لیاہے۔

ہائیکورٹ نے ڈاکٹر اقرار کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر کے طو رپرکام کرنے سے روک دیا

عدالت کے روبرو این جی او تانگ وسیب کے وکیل بیرسٹر اسامہ مالک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ ان کے دفاتر پر غیر قانونی طور پر پابندی عائد کی گئی۔این جی اوز کے وکلاءنے عدالت کو بتایا کہ عدالت سے رجوع کرنے پر ان کے دفاتر کو کھول دیا گیا اور پابندی ہٹا لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ درخواست واپس لیتے ہی این جی اوز کے دفاتر پر چھاپوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ دفاتر کو زبردستی بند کریا جا رہا ہے جو کہ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملکی مفاد میں کام کرنے والی این جی اوز کے دفاتر کو کھولنے کے احکامات صادر کئے جائیں جس پرعدالت نے وزارت داخلہ پنجاب کے ذمہ دار افسر کو جواب سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15یوم تک ملتوی کر دی۔ 

مزید :

لاہور -