حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کے لئے 49سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کے لئے 49سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کے لئے 49سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کے لئے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی کے اجراءکاوقت ختم ہو گیا۔

ہائیکورٹ نے ڈاکٹر اقرار کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر کے طو رپرکام کرنے سے روک دیا

آج 9اگست سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے حلقہ این اے 120کے لئے مقرر کئے گئے ڈسٹرکٹ ریڑرننگ آفیسر طاہر حسن امیدواروں سے 10اگست سے 12اگست تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔الیکشن کمشن پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ضمنی انتخاب کے لئے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق گزشتہ روزآخری روز امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ دفتری وقت 4 بجے تک جاری رہا، الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ضمنی انتخاب کے لئے 49درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جاری کئے،معلوم ہواہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کے کاغذات نامزدگی وکلاءیاان کے نمائندوں کے ذریعے حاصل کئے گئے ۔ الیکشن کمیشن سے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں جو نام سامنے آئے ہیں ان میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرزسردار حر بخاری، آپ جناب پارٹی کے نواب شہزادہ امبر اور تحریک وفاق پاکستان کے منظور علی بھٹی کے علاوہ بلال سعید، پرویز اختر، محمد یوسف، عرفان خالد، اویس بشیر، عبدالرحمن، سید فیض احمد گیلانی، محمد افضل، خالد ظریف، ملک غلام رضا مہوٹا، شکیل شاہ گیلانی، ہادی شاہ، وقار احمد، نعیم الدین، ملک جاوید یوسف، شفیق الرحمن، مرزا جعفر حسین، محمد اشرف، محمد نواز، نور نعیم خان، تنویر عباس، محمد اشفاق ملک، محمد یاسف، ارشد محمود بٹ، جاوید صادق، محمد عظیم مسعود، سردار مائیکل فارس، عثمان طارق، میاں لئیق، غلام جیلانی سمیت دیگر 49امیدوار شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -