اے ایس آئی کا ملازمین کے ہمراہ شہری کے گھر پر دھاوا،موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کی ٹنکی میں بھی مٹی ڈال دی۔متاثرہ شخص عدالت پہنچ گیا

اے ایس آئی کا ملازمین کے ہمراہ شہری کے گھر پر دھاوا،موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کی ...
اے ایس آئی کا ملازمین کے ہمراہ شہری کے گھر پر دھاوا،موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کی ٹنکی میں بھی مٹی ڈال دی۔متاثرہ شخص عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)تھانہ ڈیفنس سی کے اے ایس آئی فاروق علی کا اپنے دیگر 15ساتھی ملازمین کے ہمراہ شہری کے گھر پر دھاوا۔پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کی ٹنکی میں بھی مٹی ڈال دی۔متاثرہ شخص انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا ۔

ہائیکورٹ نے ڈاکٹر اقرار کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر کے طو رپرکام کرنے سے روک دیا

ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر کی عدالت میں برکی کے رہائشی زمیندار محمد اشرف نے اپنے وکیل کی وساطت سے تھانہ ڈیفنس سی کے اے ایس آئی فاروق علی اور اس کے دیگر 15ساتھیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار زبردستی سائل کے گھر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑکرنے کے ساتھ ساتھ مبینہ نقدی اور زیورات ساتھ لے گئے۔ پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کی ٹنکی میں بھی مٹی ڈال دی،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مخالفین کے کہنے پر تمام کارروائی کی گئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے تھانہ برکی سے 15اگست کو معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

لاہور -