پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن)کے حق میں سرکاری فنڈز سے مہم چلانے کے الزام میں میئر لاہور کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن)کے حق میں سرکاری فنڈز سے مہم چلانے کے الزام میں میئر ...
پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن)کے حق میں سرکاری فنڈز سے مہم چلانے کے الزام میں میئر لاہور کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن)کے حق میں سرکاری فنڈز سے مہم چلانے کے الزام میں میئر لاہور کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے ۔

ہائیکورٹ نے ڈاکٹر اقرار کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر کے طو رپرکام کرنے سے روک دیا

الیکشن کمشن میں تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری ہونے کے بعد قانون اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت عوامی عہدے پر فائز کوئی بھی شخص انتخابی مہم میں شرکت نہیں کر سکتا جبکہ لاہور کے میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید قانون اور ضابطہ اخلاق پامال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم پر نااہل ہونے والے میاں محمدنواز شریف کے حق میں بڑی اشتہاری مہم چلائی جا رہی ہے ، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل شخص کی قومی خزانے سے تشہیر سراسر غیر قانونی ہے، میونسپل کارپوریشن لاہور کی جانب سے چلائی جانے والی مہم قواعد و قانون سے مکمل انحراف ہے ،لارڈ میئر لاہور کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔ حلقہ این اے 120کے لئے مقرر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر طاہر حسن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی میئر لاہور کے خلاف درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس پر مختلف قانونی پہلوﺅں سے جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

مزید : لاہور