خیبر فور آپریشن بہت اونچائی پر کیا گیا، اس حوالے سے چند روز میں مفصل پریس کانفرنس کروں گا: میجر جنرل آصف غفور

خیبر فور آپریشن بہت اونچائی پر کیا گیا، اس حوالے سے چند روز میں مفصل پریس ...
خیبر فور آپریشن بہت اونچائی پر کیا گیا، اس حوالے سے چند روز میں مفصل پریس کانفرنس کروں گا: میجر جنرل آصف غفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپریشن خیبر فور بہت اونچائی پر کیا گیا اس کی کامیابیوں اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مفصل پریس کانفرنس کروں گا۔دہشت گردی ریاستی اداروں کو ختم کرنے کے لیے ہوتی ہے اورجب ایک شہری سڑک پرچلتے ہوئے خود محفوظ سمجھے گا تو قانون کی بالادستی ہوگی۔آپریشن رد الفساد میں تما م ریاستی اداروں نے مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جبکہ پاک فوج تمام اداروں کی جنگ لڑ رہی ہے۔

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، خطے کی سیکورٹی صورت حال پر گفتگو
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی کارروائی میں پاک فوج کا بہت کم جانی نقصان ہوا ہے، جذباتی اندازمیں دیکھاجائے توجب آپ کانقصان ہوتاہے تو تکلیف تو ہوتی ہے لیکن ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں جو مادر وطن کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں ۔دہشتگردوںکی نشاندہی کے لئے انٹیلی جنس ادارے فعال ہیں، دہشتگرد جب عوام کے درمیان رہتاہے تو اس کی پہچان مشکل ہوجاتی ہے۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے اپر دیرمیں پناہ لی ہوئی تھی اور وہ یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کرنا چاہ رہے تھے ، سیکورٹی اداروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ملک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔


میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد دیگر آپریشن سے مختلف ہے۔رد الفساد کا بنیادی فیچر آئی بی اوز ہیں اور - آپریشن ردالفسادکی کامیابی تمام اداروں کے تعاون سے ممکن ہے۔ہم نے بحیثیت قوم دہشت گردی کےخلاف لڑنا ہے،رد الفساد میں تمام ادارے مل کر دہشتگردوں سے لڑ رہے اور وہ وقت دورنہیں جب ہرشہری محفوظ ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -