دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت خود مختار قوم کی حیثیت سے ہمارے وجود کے بقا کی جنگ ہے:شاہد خاقان عباسی

دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت خود مختار قوم کی حیثیت سے ہمارے وجود کے بقا کی ...
دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت خود مختار قوم کی حیثیت سے ہمارے وجود کے بقا کی جنگ ہے:شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تیمر گرہ میں میجر علی سلمان سمیت چار فوجی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت خود مختار قوم کی حیثیت سے ہمارے وجود کے بقا کی جنگ ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرا عظم نے کہاکہ ہماری بہادر افواج نے دہشت گرد عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ہیروز کے خون کا ہر قطرہ اس امر کا ثبوت ہے کہ ہم مادر وطن کودہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے قوم کی حیثیت سے متحد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل یا دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں کو سست نہیں کر سکتے ۔ وزیر اعظم نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلند ی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

قومی -