بدتہذیبی مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں،مریم اورنگزیب کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت

بدتہذیبی مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں،مریم اورنگزیب کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ ...
بدتہذیبی مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں،مریم اورنگزیب کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی‘‘  اور ’’ بول‘‘  کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میڈیا سمیت تمام طبقات کے احترام اور اختلافی نقطہ نظر کو برداشت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اپنے ایک بیان میں  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا  کہ حکومت میڈیا کی آزادی اور احترام پر یقین رکھتی ہے، کسی کے ساتھ بدتہذیبی اور بدسلوکی مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا ہر کارکن اور سپاہی اس لیگی روایت پر کاربند رہے گا۔

مزید : قومی