عمران خان کی ثالثی رنگ لے آئی، پرویز خٹک اور وزرامیں اختلافات ختم ہوگئے

عمران خان کی ثالثی رنگ لے آئی، پرویز خٹک اور وزرامیں اختلافات ختم ہوگئے
عمران خان کی ثالثی رنگ لے آئی، پرویز خٹک اور وزرامیں اختلافات ختم ہوگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کی ثالثی کی کوششیں رنگ لے آئیں،وزیراعلی پرویز خٹک اور وزرا میں اختلافات ختم ہوگئے۔

آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم ہوبھی جائے تو نواز شریف بحال نہیں ہوسکتے: قمرزمان کائرہ

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے خطرے کو ٹالنے کیلئے عمران خان کی زیر صدارت بنی گالامیں اہم جرگہ منعقد کیاگیا اور اس جرگے شاہ سلمان ودیگر وزرا نے بھی شرکت کی ۔ کپتان نے ثالثی کاکردار ادا کر تے ہوئے فریقین کی شکایات اور تحفظات سنےجبکہ وزرا کی جانب سے جرگے میں پرویز خٹک پر الزام لگایا گیا کہ وہ ترقیاتی فنڈ ز میں دیگر وزرا کو نظر اندا کرتے ہیں۔عمران خان نے تحفظات سننے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف اندرونی اختلافات کا شکار نہیں ہوسکتی ،اس وقت ہمیں مل کر چلنے کی ضرورت ہے،انہوں نے پرویز خٹک اور صوبائی وزرا کو ایجنڈے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس عز م کا اظہار کیا کہ آئندہ ترقیاقی فنڈ زمیں کسی کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد