پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ، صوبے کا مستقبل روشن ہے: صدر مملکت

پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ، صوبے کا مستقبل روشن ہے: صدر مملکت
پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ، صوبے کا مستقبل روشن ہے: صدر مملکت

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے، پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے ،بلوچستان کئی دہائیوں سے محرومی کا شکار رہا ہے ، بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت نے بھر پور توجہ دے کربہتر اقدامات اٹھائے ہیں.

جاوید مرتضیٰ نے کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’وہ عدالتی مفرور ملے تو ٹھوک دو ‘:نجی ٹی وی جیونیوز

صدر مملکت ممنون حسین نے جامعہ بلوچستان کے 14ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دنیا کا جدید اور ڈیپ سی پورٹ بن رہا ہے ،بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے سی پیک میں نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اور سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ترقی کاسفر نہ رکے اور یہاں کے عوام کو اس کے ثمرات میسر ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان پاکستان کا ایک ایسا مردم خیز خطہ ہے جس نے ایسی بڑی بڑی شخصیات کو جنم دیا ہے جن کے علم‘ صلاحیتوں اور کارناموں کا دائمی نقش تاریخ کے اوراق پر ثبت ہے، یہ ایک دلچسپ تاریخی اتفاق ہے کہ دنیا آج ایک بار پھر ہماری طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے جس میں وطنِ عزیز کے دیگر خطوں کے علاوہ بلوچستان کا کردار کلیدی ہے۔

مزید : قومی