لاہور، پنجاب گروپ آف کالجزکے پروگرام STEPکے طلباء کا اعزاز
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب گروپ آف کالجزکے پروگرام STEP نے ابتدا سے ہی شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔STEP پروگرام اورپنجاب کالج کے ہونہار طالب علم مومن احمد خان نے PIEAS اور GIKI انٹری ٹیسٹ 2017میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھECAT راولپنڈی ریجن میں بھی پہلی پوزشن حاصل کی ۔ نعمان ممتازنے NUSTسیریز 3میں پہلی اور NUSTاورآل میں دوسری پوزیشن کے ساتھ ECAT فیصل آباد ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سجیراحمد نے PIEAS انٹری ٹیسٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسامہ جاوید نے PUCITکے انٹری ٹیسٹ میں140میں سے140نمبر حاصل کیے اور پندرہ ہزارطلباء میں سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
طالب علموں نے اِن کامیابیوں کو اپنی محنت اورSTEP کے تیاری کے طریقہ کار کو قرار دیا ۔ ان کے نزدیک اساتذہ کی انفرادی توجہ اور کورس کی تیاری سے ہی اس کے لئے یہ مقام حاصل کرنا ممکن ہوا ہے ۔