شام ہمارے مخالف خصوصی فوج تیار کر چکا ہے:اسرائیل کا الزام

شام ہمارے مخالف خصوصی فوج تیار کر چکا ہے:اسرائیل کا الزام
شام ہمارے مخالف خصوصی فوج تیار کر چکا ہے:اسرائیل کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی وزیر دفاع آویگڈور لائبیرمین نے الزام عائد کیا ہے کہ شام خصوصی فوج تیار کر چکا ہے،اسرائیل ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آویگڈور لائبیرمین نے کہا ہے کہ ہماری فوج شام کے خلاف ہر قسم کی ضروری تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے ۔ گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر متعین فوجی دستے سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہاسد انتظامیہ نے ایک خصوصی فوج تیار کی ہے، جس کی پیشہ وارانہ مہارت کا ڈنکا بجایا جا رہا ہے، لہذا ہم کسی بھی منفی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے گولان کے علاقے پر1967 کی عرب اور اسرائیل جنگ کے دوران قبضہ کرلیا تھا ۔