یو اے ای ، برطانوی سیاح کو تیز رفتاری پر جرمانہ

یو اے ای ، برطانوی سیاح کو تیز رفتاری پر جرمانہ
یو اے ای ، برطانوی سیاح کو تیز رفتاری پر جرمانہ

  

متحدہ عرب امارات (صباح نیوز)برطانوی سیاح کو متحدہ عرب امارات میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر ریکارڈ جرمانہ کیا گیا، لیمبورگینی ہریکین لگژری کار پر ہزاروں پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی سیاح کو دبئی کی سیر مہنگی پڑگئی، لگژری کار میں 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑائی تو شیخ زید روڈ پر لگے سپیڈ کیمرے متحرک ہوگئے جس پر برطانوی سیاح پر ہزاروں پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا گیا۔واضح رہے کہ سیاح نے لیمبورگینی ہریکین لگژری کار کرایہ پر لی تھی۔

مزید : عرب دنیا