لاہورآرٹس کونسل قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے ملازمین حج پرروانہ

لاہورآرٹس کونسل قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے ملازمین حج پرروانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کی طرف سے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب ملازمین حج پر روانہ ہوگئے ۔سٹیج منیجر محمد اعظم اور پینٹر منظور کے حج کے اخراجات لاہورآرٹس کونسل برداشت کرئے گی ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے حج پر جانے والے ملازمین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ الحمراء کی تاریخ میں پہلی بار اس ادارے کے ملازمین الحمراء کے خرچے پر فریضہ حج ادا کریں گے۔اس پر انھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمدانصاری کی اس کاوش کو سراہا جو انھوں نے ملازمین کو حج پر بھیجنے کے لئے کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری نے حج پر جانے والے ملازمین کو ائیر پورٹ پر خدا حافظ کہا۔
واضح رہے یہ قرعہ اندازی ہر سال منعقد ہوا کرئے گی۔جس میں کامیاب ہونے والے ملازمین کو آئند بھی حج پر بھیجا جائے گا۔

مزید :

کلچر -