ہمارے ٹی وی ڈرامے پوری دنیا میں مقبول ہیں:مایا علی

ہمارے ٹی وی ڈرامے پوری دنیا میں مقبول ہیں:مایا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہاہے کہ کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ یہ بات سب کے سوچنے کی ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈراموں کے شعبوں میں کوپروڈکشن ہو۔ اس سے نئی مارکیٹ کے ساتھ فنکار ، تکنیکار ایک دوسرے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کے اس جدید دورمیں ہماری ذمے داریوں کے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے، لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے انھیں تفریح ملے۔ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ائیر ہیں، ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔ اچھی پرفارمنس اور مقبولیت کے لیے تعداد نہیں معیارکا ہونا ضروری ہے۔مایا علی نے کہا کہ فنکارہ کی حیثیت سے میری پہلی ترجیح معیار ہی ہے اسی لیے صرف منتخب پراجیکٹ ہی کر رہی ہوں۔ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلمی سرگرمیوں کی بحالی پر بھی بے حد خوشی ہے، پردہ اسکرین کی اپنی ایک دنیا ہے۔اس دنیا کا حصہ بننا ہرماڈل اور فنکار کا خواب ہوتا ہے۔
، ماضی میں اگر دیکھیں توشاید ایسا ممکن نہیں تھا، مگر اب حالات بہت بدل چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -