’’لیلیٰ مجنوں‘‘ کی باکس آفس پر کامیابی آسان نہیں: امتیاز علی

’’لیلیٰ مجنوں‘‘ کی باکس آفس پر کامیابی آسان نہیں: امتیاز علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ کے ہدایتکار اور فلم ساز امتیاز علی کا فلم ’’لیلا مجنوں‘‘ کے بارے میں کہنا ہے کہ اس فلم کی باکس آفس میں کامیابی اتنی آسان نہیں ہوگی۔امتیاز علی نے ’’لیلا مجنوں‘‘ کے ٹریلر لانچ کرتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ایک شاندار رومانوی کہانی ہے اور جب آپ سیٹ پر ایک رومانوی کہانی بنا رہے ہوتے ہیں تو فلم میں ایسے عناصر ضروری ہیں جو فلم کو کامیاب بنا سکیں۔’’لیلا مجنوں‘‘ کی ہدایتکاری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے یہ فلم بنانا چاہتا تھا لیکن میرے لئے اس فلم کی ہدایتکاری مشکل مرحلہ تھا اوراس فلم کو ہدایت دینے کے لئے مجھے ایک نیا چہرہ درکار تھا۔ہدایتکار ساجد علی ہیں جبکہ فلم کو 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -