عامر سمیع کا ملی نغمہ ’’یہ ہمارا دیس ہے جنت نما‘‘ مکمل
لاہور(فلم رپورٹر ) عامر سمیع خان کا نیا ملی نغمہ’’یہ ہمارا دیس ہے جنت نما‘‘ کی آڈیو اور ویڈیومکمل ملی نغمہ 14اگست پرریلیز ہوگا ،اس ملی نغمے کو نوید انجم نے لکھا ہے جب کہ اس کی موسیقی استادخاور حسین نے دی ہے اور اس کی آڈیو ریکارڈنگ کلک سٹوڈیو میں ہوئی ہے ، اس کی ویڈیو شوٹنگ اقبال گریٹر پارک ( مینار پاکستان) اور بادشاہی مسجدکے احاطے اور گرد و نواح میں کی گئی ،اس ملی نغمے کی ویڈیو شوٹ میں مختلف ماڈلز جن میں عاصمہ راج ، لالی راج ،زبیر چوہدری، اور بابری بٹ سمیت دیگرنے پرفارم کیا،اس ویڈیو نغمے کی ڈائریکشن اے ڈی ملک کی ہے اور کورڈینٹر میاں وقاص ہے، عامر سمیع خان نے شوٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس ویڈیو ملی نغمے پر میں نے اورمیری پوری ٹیم نے بڑی محنت کی ہے تا کہ اس میں جذبہ حب الوطنی کا رنگ نظر آئے،اگر سننے والوں کو پسند آگیا تو میںیہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن۔