لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مال روڈ پر خصوصی صفائی آپریشن شروع ، گندگی پھیلانے پر 30سے زائد چالان

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مال روڈ پر خصوصی صفائی آپریشن شروع ، گندگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد ۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے مال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا بیڑا اٹھا لیا، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مال روڈ کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جاتی رہی ۔ عدالتی احکامات کے بعد لاہو ر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مال روڈ پر خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہو ا اس سلسلے میں مال روڈ پر اضافی کوڑے دانوں کی تنصیب سے لے کر ورکرز کر دستیابی، میکینکل سویپینگ ، میکینکل واشنگ سمیت صفائی آپریشن کیا جارہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے کمیونٹی انٹر فیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کہ لیے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کی قیاد ت کمیونٹی انٹر فیس سپیشلست علی مظہر نے کی انکے ساتھ ڈپٹی مینجر کمیونیکیشن رحمان راشد اور محمد عمیر خان بھی شریک رہے۔ ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے سوشل موبلائزرز نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس اور ویسٹ بیگز کی تقسیم کئے۔ مال روڈ سے منحلقہ مساجد میں پبلک اناونسمنٹ بھی کروائی گئی۔ آگاہی مہم کا سلسلہ ہفتہ وار جاری رہے گا جس میں مال روڈ کے ہر چوک پر دوکانداروں اور شہریوں میں پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جہاں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر متعد شہریوں، دوکانداروں اور راہگیروں کا چالان کیا گیا، اب تک ایل ڈبلیو ایم سی کے انفورسمنٹ ونگ نے 30سے زائد چالان کئے جنکی مالیت 30,000روپے ہے۔قائم مقام ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہناتھا کہ ہم عدالتی احکامات کے بھر پور عمل درآمد کے لئے ہم ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسی سلسلے میں ہم مال روڈ پر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر چالان بھی کر رہے ہیں تاکہ ایسے تمام عناصر کا سدِباب کیا جاسکے جو صفائی ستھرائی کو قائم رکھنے کی بجائے شہر کو گندہ کر رہے ہیں۔ مزید سئنیر مینجنرآپریشن عدیل پرویز کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا آپریشن ڈپارٹمنٹ مکمل طور پر متحرق ہے اور صفائی ستھرائی کے امور کو باخوبی سرا نجام دے رہے ہیں۔
صفائی مہم