ایران امریکہ پر سائبر اٹیک کر سکتا ہے، ماہرین

ایران امریکہ پر سائبر اٹیک کر سکتا ہے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی)امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران امریکا پر سائبر اٹیک کر سکتا ہے، دوسری جانب ایران نے اس قسم کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی طرف سے سائبر حملے کیے جا سکتے ہیں۔ سائبر سکیورٹی اور انٹیلی جنس ماہرین کے مطابق واشنگٹن کی طرف سے ایران پر پابندیوں کی بحالی کے بعد ایسے امکانات ہیں کہ ایران امریکا کو سائبر حملوں کا نشانہ بنائے گا۔ تاہم ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ البتہ امریکا اسے یک طرفہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔ عالمی جوہری ڈیل سے امریکی دستبرداری کے بعد سے ان دونوں ممالک میں کشیدگی ایک مرتبہ پھر بڑھ چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -