امریکی وسط مدتی انتخابات: 90مسلم امیدوارمیدان میں
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریکارڈ90مسلم امیدوار حصہ لے رہے ،مسلمان امیدواروں میں سے زیادہ تر کا تعلق ڈیموکریٹس سے ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں 90مسلم امیدوار حصہ لے رہے ہیں، عبدالسید ریاست مشی گن کے گورنرکی حیثیت سے مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ حجاب پوش خاتون دیدرا ابود بھی ایریزونا سے سینیٹر کا انتخاب لڑرہی ہیں۔مسلمان امیدواروں میں سے زیادہ تر کا تعلق ڈیموکریٹس سے ہے، ریاست مشی گن کی گورنرشپ کیلئے عبدالسید کو تگڑا امیدوار قرار دیاجارہا ہے۔سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کے حمایت یافتہ33 سالہ عبدالسید قلیل وقت میں امریکی میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔دوسری جانب ایریزونا سے سینیٹ کی امیدوار دیدرا ابود بھی میدان میں ہیں، دیدرا ابود کو حجاب پوش ہونے کے باعث بعض دفعہ نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کی تمام تر توجہ عوام کا اعتماد اور ووٹ حاصل کرنے میں مرکوز ہے۔