عمران خان کا یوٹرن لینے کا سلسلہ جاری ہے
لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا یوٹرن لینے کا تسلسل جاری ہے، حلقے کھلوانے کی پیشکش کرکے پھر فیصلہ کے خلاف دوبارہ گنتی رکوانے کے لئے عدالت میں چلے گئے، الیکشن نتائج میں شکوک وشبہات کو تقویت مل رہی ہے،ِ ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے سارا الیکشن ہی جعلی ہے۔۔