ڈیمو ں کے دشمن غداروں کے خلافکارروائی کی جائے

ڈیمو ں کے دشمن غداروں کے خلافکارروائی کی جائے

لاہور (پ ر ) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ ڈیم سازی کے دشمن غدّاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری نا اہل حکومتیں اور بھارت مل کر غداروں کو پالتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یا تو ان حکومتوں کو ڈیم سازی کی اہمیت کا شعور نہیں تھا یا وہ بھارت کی پاکستان دشمنی کے ہمنوا رہے اور بھارت ہر سال اربوں روپے پاکستان میں ڈیم سازی کے مخالفوں کو رشوت دیتا رہا ہے

آفتاب لودھی

مزید : میٹروپولیٹن 1