بندوقوں کے سائے میں فلسطینیوں کے گھر مسمار ، عالمی برادری خاموش

بندوقوں کے سائے میں فلسطینیوں کے گھر مسمار ، عالمی برادری خاموش

تل ابیب(آئی این پی) اسرائیل عالمی برادری کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، صیہونی حکام نے بندوق کے سائے میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کر کے زمین پر قبضہ شروع کر دیا، مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کو بے دخل کرکے زمین پر قبضہ کیا جارہاہے۔بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی برادری کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، صیہونی حکام نیبندوق کے سائے میں فلسطینیوں کیگھر مسمار کر کے زمین پر قبضہ شروع کر دیا، مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کو بے دخل کرکے زمین پر قبضہ کیا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی فلسطین میں جارحیت جاری ہے اور صیہونی حکام عالمی مخالفت کے باوجود فلسطینیوں کے گھر مسمار کرکے زمین پر قبضہ کررہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بلڈوزرز نے شفات کے علاقے میں فلسطینیوں کی عمارت کو مسمار کردیا۔شفات مقبوضہ بیت المقدس کے قریب ہے۔ جب سے امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا ہے ۔ اس وقت سے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جارہا ہے اور قریبی علاقوں میں فلسطینیوں کی عمارتیں مسمار کرکے زمین پر قبضہ کیا جارہاہے۔

مزید : عالمی منظر