تحریک انصافتاجروں کیلئے خصوصی اقدامات کریگی
لاہور(سٹی رپورٹر)صدر انصاف بزنس فورم پنجاب میاں جاوید علی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تاجر برادری کیلئے خصوصی اقدامات کرے گی تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ٹیکس ریکوری کا شفاف نظام لے کر آئیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف اور متوقع وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کو کرپشن اوربد عنوانی کے ناسور سے پاک پاکستان دیں گے اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔