چین فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے23 لاکھ 50ہزار ڈالر امداد دیگا ,معاہدے پر دستخط

چین فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے23 لاکھ 50ہزار ڈالر امداد دیگا ,معاہدے پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رملہ (آئی این پی ) چین اقوام متحدہ کے مشرقی فلسطین کے پناہ گزین امدادی دفتر کو23 لاکھ 50ہزار امریکی ڈالر کا اضافی عطیہ فراہم کرے گا,معاہدے پر دستخط گئے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی حکومت نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع فلسطینی شہر رملہ میں عطیہ کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے ۔ جس کے تحت چین اقوام متحدہ کے مشرقی فلسطین کے پناہ گزین کے امدادی دفتر کو تیئیس لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر کا اضافی عطیہ فراہم کرے گا۔ چین کے فلسطین میں دفتر کے سربراہ گو وے نے اسی روز رملہ میں اقوام متحدہ کے مشرقی فلسطین کے پناہ گزین کے امدادی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے مطابق، چین کی طرف سے یہ عطیہ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزین کی امدادی سر گرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -