سیاسی مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوفزدہ ہیں،اعجاز چودھری

سیاسی مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوفزدہ ہیں،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ سیاسی مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوفزدہ ہیں، عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اُسے تنہا کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، عمران خان نے جس طرح اکیلے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا اسی طرح حکومت بھی کامیابی سے کریں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے، عوام نے تحریک انصاف پر بھرپور اعتما د کا اظہار کیا ہے اور ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات کے حل کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف قومی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام اُجاگر کرے گی۔

تحریک انصاف عوام کے ساتھ کیا گیا ملکی ترقی و خوشحالی، روزگار اور گھروں کی فراہمی سمیت ہر وعدہ پورا کرے گی۔ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کے ابھری ہے اور اس کا سارا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے عمران خان کے کرپشن کے خلاف موقف کو پوری قوم نے سراہا ہے ملک کو کرپشن سے نجات دلا کر عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پنجاب کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دیں گے، جتنی کرپشن پنجاب میں گزشتہ دس سالوں میں کی گئی اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے عمران خان اس شخصیت کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ لانے کے خواہاں ہے جو عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی مضبوط بنائے۔
اعجاز چودھری