ایل ڈی اے میں سرکاری پٹرول کے بے دریغ استعمال کا انکشاف
لاہور(جنرل رپورٹر) ایل ڈی اے افسران کی جانب سے پی او ایل کے بے دریغ استعمال کا کیس سامنے آگیا۔ ڈائریکٹر ایل ڈی اے، سپروائزر، جونیئر کلرک اور دیگر عملہ بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے چھان بین کے بعد محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری پٹرول کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔